0

بونیر میں 41.1 ملین لاگت سے ریسکیو 1122 کی نئی عمارت کا افتتاح

سوات (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے مواصلات وتعمیرات ریاض خان نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122اہلکار خود کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں بچاتے ہیں،آندھی ہو یاطوفان،حادثہ ہو یاسانحہ ریسکیورز نے ہمیشہ قابل قدر پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر بابا گدیزی بونیر میں ریسکیو 1122کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نئی عمارت 41.1 ملین کی لاگت سے تعمیر ہورہی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پلیننگ حسن داد صاحب، اورمتعلقہ افسران کے علاوہ ایکسین محکمہ مواصلات وتعمیرات طاہر جمیل خان ٹی ایم او امین خان پی ٹی آئی کے ورکرز اور عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں ریاض خان نے ریسکیو 1122کے چاق وچوبنددستے،جدیدسہولت سے آراستہ ایمبولنسز،فائرپریگیڈ گاڑیوں اوردیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے معاون خصوصی کو ریسکیو 1122کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ معاون خصوصی ریاض خان نے کہا کہ پیر بابااور دیگر علاقوں کیلئے اس سروس کی بنیاد رکھ رہے ہیں اور ایمرجنسی بنیادوں پر اس منصوبہ کو عملی جامہ پہناکر عوام کو ریسکیو سروس کی شکل میں تحفہ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب اور امیر کے مابین فرق ختم کردیاہے اب سب کو ایک جیسیسہولیات مل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا بڑا آسان ہے مگر کام کرنامشکل ہوتا ہے، عمدہ کارکردگی سے عوامی امنگوں کے عین مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بونیر 2018 کے الیکشن سے پہلے اندھیروں اور مایوسی کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا اور ہم نے اُن اندھیروں اور مایوسی کے ماحول کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تما م سرکاری محکموں پر عوام کا اعتماد بحال کیا اورانہیں عوام کے سامنے جواب دہ بنایا۔انہوں نے ریسکیو1122کے عملہ کو بہترین کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ تمام ریسکیورز نے جذبہ حب الوطنی اور پوری دلجمعی سے خدمات فراہم کر کیثابت کردیا ہے کہ ریسکیو 1122کے جوان اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوامی خدمات کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں