0

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر برائے بہار کے داخلے جاری

سوات (مانند نیوز ڈیسک) 25 مارچ تک علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربرائے بہار کے داخلے جاری، بی اے، بی ایس،بی ایڈ اور ایم ایڈ کے داخلے شروع ہو چکے،ماسٹر پروگرامز کے داخلوں کا یہ آخری مرحلہ ہے۔داخلوں کی آخری تاریخ 25مارچ ہے۔پراسپیکٹس علاقائی دفاتر اور سیلز پوائنٹس پر دستیاب ہیں۔ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی برائے سوات و تیمرگرہ ڈاکٹر سلطان روم نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ بہار 2021کے سمسٹر کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلے جاری ہیں جن میں BA, BS, B.Edاور M.Edکے داخلے شامل ہیں۔جبکہ ماسٹر پروگرامز کے داخلوں کا یہ آخری مرحلہ ہے جس کی آخری تاریخ 25مارچ ہے۔طلبہ مذکورہ تاریخ سے پہلے پہلے اپنے داخلے یقینی بنائیں کیونکہ اس تاریخ کے بعد مزید توسیع نہیں دی جائیگی۔انہوں نے اوپن یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کیلئے اپنے پیغام میں کہاکہ علم دنیا کی ساری دولتوں سے بہت بڑی دولت ہے اور اوپن یونیورسٹی آپ کو گھر بیٹھے یہ موقع فراہم کررہی ہے۔جس سے آپ بہترین انداز میں علم سے مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ طلبہ و طالبات دوسروں کو بھی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی افادیت سے روشناس کراکر انکو آسان اور بہترین طریقے سے اوپن یونیورسٹی کے ذریعے علم حاصل کرنے کی طرف راغب کریں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں