0

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کورونا ویکسین لگوالی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کورونا ویکسین لگوا لی،انہوں نے سی ڈی اے ہسپتال سے چینی ویکسین سائنوفارم لگوائی۔شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین ضرور لگوانی چاہیے، کورونا کی وبا پاکستان میں دوبارہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر آدمی اپنے نمبر پر جائے اور ویکسین لگوائے، حکومت نے کورونا ویکسینیشن کے زبردست انتظامات کر رکھے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں