0

بیشتر بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب گندے پانی کا استعمال ہے

راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا میں بیشتر بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب گندے پانی کا استعمال ہے جو آئے روز بڑھتا جا رہا ہے پاکستان کے بعض علاقوں میں آج بھی انسان اور جانور ایک ہی جگہ سے پانی پیتے ہیں۔آزادکشمیر میں 75 فیصد پانی گدلا ہے جس کے باعث بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن صاف پانی پروگرام کے تحت متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن میں فلٹریشن پلانٹس، گریویٹی فلو سکیمز اور زیر زمین بورنگ کے ذریعے پانی کی فراہمی ہے۔اب تک آزاد کشمیر میں 150 سے زائد صاف پانی کے منصوبے مکمل کر چکے ہیں، گزشتہ سال کرونا سرگرمیوں کے باوجود الخدمت فاؤنڈیشن نے آزادکشمیر میں پانی کے 18 منصوبے مکمل کیے اس سال صاف پانی کے 50 نئے منصوبوں کا پلان کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کمیونٹی کو صاف پانی کی فراہمی الخدمت فاؤنڈیشن کا ترجیحی پروگرام ہے ہم چاہتے ہیں کہ آزادکشمیر کے لوگ صاف پانی کی اہمیت کو سنجیدگی سے لیں اور گھروں میں بھی اس کو فلٹر کرنے کے حوالے سے اقدامات کریں تاکہ بیماریوں سے بچا جا سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں