0

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، ڈی سی ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے شہری ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ انہوں  نے تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں تیزی کی بنا پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے، سوشل ڈسٹنسنگ، ماسک اور صفائی پر خاص توجہ دیں تاکہ آپ اور آپ سے جڑے تمام افراد کورونا کی وبا سے محفوظ رہ سکیں۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے اور اس سلسلے میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر تمام ایریا کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ نے شادی ہالز اور ہوٹلز کا دورہ کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران سیف ویڈنگ ہال، پالکی ویڈنگ ہال، ایبٹ کانٹینیٹل، پی سی ویڈنگ، محفل ویڈنگ اور بندھن ویڈنگ ہالز میں سروسز کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ رواج ویڈنگ ہال اور ریت ویڈنگ ہالز کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں