0

ملک کے مختلف شہروں میں بادل کھل کر برسے، موسم خوشگوار

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، بادلوں اور ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ابر رحمت برسا، لاہور، قصور، بہاولپور، احمد پور شرقیہ، کلور کوٹ میں موسلا دھار بارش ہوئی، چنیوٹ، کندیاں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ مری اور گلیات میں بادل برسنے سے خنکی بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور اسلام آباد میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی مقامات پر ژالہ باری موسلا دھار بارش کی پیشگوئی ہے۔بلوچستان کے کچھ علاقوں جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفبای کا امکان ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں