0

تاریخ میں پہلی بار ملک بھر کی طرح شمالی وزیرستان میں یوم پاکستان منایا گیا

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) تاریخ میں پہلی بارملک بھر کی طرح شمالی وزیرستان میں بھی یوم پاکستان 23 مارچ کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے مرکزی کونسل کے ممبر ملک لیاقت علی وزیر کی سربراہی میں ریلی کا اہتمام کیا گیا سینکڑوں گاڑیوں کی شکل میں ریلی شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام سے نکلی اور مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی تحصیل میرانشاہ پہنچی جہاں پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نصیر خان,ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید جلال اور تحصیلدار غنی الرحمن نے ریلی کا استقبال کیا ریلی کے شرکاء سے مسلم لیگ ن کے مرکزی کونسل کے ممبر و سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان چیئرمین ملک لیاقت علی وزیر نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا یہ قرارداد لاہور منٹو پارک میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا انہوں نے کہاکہ آج کا دن اتفاق و اتحاد درس دیتا ہے ہم سب عہد کریں گے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ملک کی آزادی میں آبا واجداد کی قربانیاں شامل ہیں ان کی قربانیاں فراموش نہیں کی جائیں گی,

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں