0

دیر بالا، ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ہیڈ کوارٹر دیر کا لواری ٹنل کا دورہ

دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر دیر بالا شھاب حامِد یوسفزئی کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ھیڈ کوارٹر دیر شاد محمدکا لواری ٹنل کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر آلجزیرہ لیویز چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کو ہدایت کی کہ شام کے وقت ٹائیر چین کے بغیر گاڑیوں کو اجازت نہ دیں تاکہ کسی مشکلات کا سامنا نہ ھو۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ڈرائیوز اورمسافروں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی گاڑیوں میں ڈیزل،پٹرول کی مناسب مقدار رکھیں اور گاڑیوں کے ٹائروں میں ہوا کم رکھیں گاڑیوں کے بیٹری اچھی حالت میں رکھیں تاکہ سردی میں گاڑی سٹارٹ ھونے میں مشکلات پیش نہ ھو اور برف میں پِھسلن سے بچنے کیلئے ٹائروں کے ساتھ چین کا استعمال بہت ضروری اور لازمی ھے کسی بھی ایمرجنسی مدد اور رہنمائی کیلئے ضلعی انتظامیہ دیر بالا کے نمبرات پر فوری رابطہ کریں اور اپنے سفر کو پُر سکون بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کو یقینی بنائیں۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنرشاد محمد نے دیر بازار کابھی اچانک دورہ اور معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران حکومتی ایس۔او۔پیزپر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے مختلف شاپنگ مالز،بازاروں اور عام دکانوں کو چیک کیا گیا اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو فیس ماسک پہنائیں، سینیٹائزر استعمال کرنے اور ہاتھوں کو بیس سیکنڈ تک صاف پانی اور معیاری صابن سے دھونے کی ہدایت کی اور ٹرانسپورٹ عملہ کو بھی ہدایت کی گئکہ وہ سواریاں جن کا فیس ماسک نہ ھو انہیں گاڑی میں بھٹانے کی اجازت نہیں ھے ماسک کے بغیر گاڑیوں میں سوار افراد کو جرمانہ کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں