0

سوات میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 77 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، گرلز ڈگری کالج سیدو شریف کے اسٹاف سمیت 7 طالبات کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے، جس کے بعد کالج کو بند کر دیا گیا، کمپیوٹر سائنس کی پانچ طالبان اور دو اسٹاف ممبرز کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، 30 طالبات و اسٹاف ممبرز کا ٹیسٹ لیا گیا تھا، محکمہ صحت سوات کے مطابق اب تک پچاس ہزار سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں 4576 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اسی طرح 4043 افراد کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 400 کے قریب افراد اب بھی زیر علاج ہیں، اب تک کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 133 ہے، تفصیلات کے مطابق سوات میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 77 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ سیدو شریف گرلز ڈگری کالج میں بھی 7 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس میں دو اسٹاف ممبرز اور پانچ کمپیوٹر ائنس کی طالبات شامل ہیں جس کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کالج کو بند کر دیا گیا ہے، محکمہ صحت سوات کے ڈاکٹر سلیم کے مطابق تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی پھیلاؤ کا زیادہ خدشہ رہتا ہے خیبرپختونخوا حکومت نے سوات میں تمام تعلیمی اداروں کو11 اپریل تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے اور اس کے ساتھ ہسپتالوں میں بھی او پی ڈیز بند ہے صرف ایمرجنسی مریضوں کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے، اُن کے مطابق اب تک پچاس ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 4576 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور اس میں 4043 افراد کا علاج معالجہ ہو کر صحت یاب ہوئے ہیں اب بھی 400 کے قریب افراد زیر علاج ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں