0

ہنگو سٹی سول ہسپتال میں مختصر واک کا انعقاد

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ضلع بھر میں پرائیویٹ ٹی بی سنٹرز قائم،عوام کیلئے مفت علاج و معالجہ اور مفت ادویات فراہم کئے جائینگے۔ہنگو سٹی سول ہسپتال میں مختصر واک کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق ٹی بی اور ڈینگی جیسے موذی امراض کے خلاف صتی سول ہسپتال میں عوام کے آگاہی کیلئے ایک واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز حضرات نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ٹی بی ایک خطرناک بیماری ہے جو ایک مریض سے بیک وقت 10سے15لوگوں تک پھیل سکتی ہے جس میں احتیات ضروری ہے ہم نے اس مرض کے خلاف دائیرہ وسیع بناتے ہوئے ضلع بھر میں مزید سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جس میں مریضوں کیلئے مفت علاج و معالجہ اور ادویات فراہم کررہے ہیں اور ظہور لیبارٹری میں مریضوں کیلئے فری چیک اپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے سخت مریضوں کیلئے پشاور وغیرہ منتقل کرنے کیلئے اخراجات بھی فراہم کررہے ہیں ڈی ایچ او ڈاکٹر ثناء اللہ،ڈاکٹر بشیر،ہنگو میں،ڈاکٹر اسلم،ڈاکٹر رشید،ڈاکٹر اورنگزیب ٹل میں اور ڈاکٹر عبدالرحمان اورڈاکٹر ثواب گل دوآبہ میں فرائض انجام دیں گے۔اس موقع پر ڈینگی وائرس کے خلاف بھی واک کا انعقاد کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں