0

انسانیت کی بقاء اور وبائی امراض سے بچاؤ اولین فرائض میں شامل ہیں، کمشنر بنوں

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو، اور کرونا کے تیسرے خطرناک لہر سے بچاؤ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کے لئے منقعدہ الگ الگ اجلاسوں کی صدارت کی۔ جس میں ریجنل پولیس افسر سجاد علی، ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی، ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبد الحسیب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان دولت خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں شبیر خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں عمران شاہد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت عمران خان پاک آرمی آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان موجود تھے۔کمشنر بنوں ڈویژن نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی بقاء اور وبائی امراض سے بچاؤ اولین فرائض میں شامل ہیں۔ اس لئے پولیو اور کرونا وائرس سے نسلوں کو بچانے  کیلئے اٹھائے گئے اقدامات میں تعاون ہر طبقہ فکر پر لازم ہے اور اس حوالے سے  معمولی کوتاہی بھی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ پولیو اور کرونا جیسے مہلک امراض سے بچاؤ کیلئے راست اقدام اٹھانے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا۔کمشنر بنوں ڈویژن نے ضلعی  انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام خالی سیٹوں کی نشاندھی کرکےان کو ہنگامی بنیادوں پر تعیناتیاں کی جائیں۔اسی طرح پولیو کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے بلا چون وچراں عملی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔ اور پولیو اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے سلسلے میں عوام کو واضح فرق نظر انا چاہئے۔ انہوں نے عوام سے بھی اس سلسلے میں مکمل تعاون کی اپیل کی کہ وہ پولیو وائرس سے بچاؤ کیلئے اپنے بچوں کو بلاتعطل ویکسین پلائیں اور کرونا کی تیسری خطرناک لہر سے محفوظ رہنے کیلئے مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کر کے انسانی زندگی کو ضائع ہونے سے بچائیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں