0

ایبٹ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں کی ترقی اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے۔ریونیو سٹاف اگلے ماہ سے تحصیل لوئر تناول میں موجود ہوں گے اور لوگوں کو ایبٹ آباد نہیں جاناپڑے گا۔میٹر ریڈنگ اور درست بلوں کی فراہمی کو بھی واپڈا کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔سرکاری آٹے کی فراہمی کے لیے لوکل لوگوں کو پرمٹ اور کوٹہ میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔بی ایچ یو کے قیام کے حوالے سے ڈی ایچ او ورکنگ مکمل کریں تا کہ جلد از جلد صوبائی حکومت کو سفارشات بھیجی جائیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روزکھلی کچہری / تحصیل حاضری تحصیل لوئر تناول(بمقام گورنمنٹ ہائی سکول جرل) میں کھلی کچہری میں عوا م کی طر ف سے پیش کئے گئے سوا لا ت کا جوا ب دیتے ہو ئے کیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر تمام ریونیو افسران،اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ، تحصیلدار لوئر تناول، پبلک ہیلتھ،، لوکل گورنمنٹ، محکمہ ہیلتھ، زراعت اور دیگر تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران لوگوں نے اپنی شکایات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا جس پر موقع پر متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کی گئیں۔ بجلی سے متعلق ایک شکایت پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے میٹر ریڈنگ نہ ہونے اور بلوں میں زیادتی کے حوالے سے معاملہ پیسکو کے ساتھ اٹھانے کی ہدایات جاری کی۔ ٹی ایم اے سے متعلق شکایت پر کاروائی کرتے ہوے انہوں نے ٹی ایم اے سٹاف کو تحصیل لوئر تناول کے اندر بیٹھنے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ ریونیو سٹاف کے تحصیل کے اندر بیٹھنے اور لوگوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آ باد نے تحصیدار لوئر تناول کو تحصیل بلڈنگ کے لیے جگہ فائنل کرنے کی ہدایات جاری کیں تا کہ اگلے ماہ سے تمام ریونیو سٹاف تحصیل لوئر تناول کے اندر لوگوں کو سروسز فراہم کی جائیں گی۔ بی ایچ یو کے حوالے سے ایک شخص کی شکایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ورکنگ مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں جس کے بعد بی ایچ یو کے حوالے سے صوبائی حکومت کو سفارشات بھیجی جائیں گی۔ گورنمنٹ ہائی سکول جرل کی بلڈنگ کی زیر تعمیر بلڈنگ کے حوالے سے شکایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اہلیان علاقہ کو یقین دلایا کہ وہ تمام سکول جو ایرا تعمیر نہیں کر سکا انہیں ورکنگ کے بعد صوبائی حکومت کو سفارشات بھیجی جائیں گی تا کہ صوبائی اے ڈی بی میں سکولوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے۔ گورنمنٹ گرلز سکول میں فیمیل ٹیچر کی عدم فراہمی کے حوالے سے شکایات پر عملدرآمد کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈسٹرکٹ آفیسر فیمیل کو ہدایات جاری کیں کہ عارضی طور پر جلد از جلد ٹیچر کی فراہمی کو یقینی بنایا جاے اور لانگ ٹرم میں اس مسلے کو مستقل طور پر حل کیا جائے۔ یوٹیلٹی سٹورز اور سرکاری آٹے کی فراہمی کے حوالے سے شکایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تحصیلدار لوئر تناول کو لوگوں سے مشاورت کے بعد لوکل ڈیلرز نامزد کرنے کی ہدایات جاری کیں تا کہ کوٹے کے مطابق لوگوں کو سرکاری آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ کھلی کچہری کے ساتھ ساتھ تحصیل حاضری کا انعقاد بھی کیا گیا جہاں لوگوں کو ریونیو کے حوالے سے سروسز کی فراہمی جن میں فردات کا حصول، ڈومیسائل کی تصدیق، کاغذات کی تصحیح کو یقینی بنایا گیا۔ لوگوں نے انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہا۔ انہوں نے اہلیان علاقہ کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ کے دائرہ کار میں آنے والے تمام مسائل پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا جبکہ صوبائی اور وفاقی محکمہ جات سے تعلق رکھنے والی شکایات کے حوالے سے متعلقہ اتھارٹیز کو مزید عملد درآمد کیحوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت کام کر رہی ہے۔ شہری کسی بھی ایمرجنسی یا شکایات کی صورت میں پاکستان سٹیزن پورٹل یا ضلعی کنٹرول روم پر 24/7 اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں