0

تخت بھائی، مدرسہ انوار عثمانیہ للبنین کے زیر اہتمام

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) مدرسہ انوار عثمانیہ للبنین والبنات نزد  شوگر ملز ریلوے لائن تخت بھائی کے زیر اہتمام دستار بندی ختم القران ناظرہ خواں کا پرقار عظیم الشان تقریب منعقد ہوا۔ جس میں 12 بچوں نے ناظرہ قرآن کے ختم کیا۔  تقریب سے مدرسے کے مہتمم حضرت مولانا قاری ساجد عثمان نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو موبائل اور دوسرے غیر سرگرمیوں کی بجائے قرآن مجید کی تعلیم دیں۔ کیونکہ قرآن کی تعلیم راہ نجات کا واحد راستہ ہے ہمیں اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن مجید کی تعلیم بھی دینا چاہیے۔ قرآن مجیداس معاشرے کو ایک بہتر انسان دیتے ہیں جس پر والدین مرتے دم تک فخر کرینگے۔ اس مدرسے میں بہترین قابل قاری صاحب ان بچوں کو بہترین طریقے سے تدریس دیتے ہیں اس میں بارہ بچوں نے ناظرہ ختم قرآن کا ختم کیا جن میں سدیس زادہ ولد حاجی شعیب زادہ، طلحہ ولد حسین غنی، عامر ولد ارشاد، زیاد ولد فہیم، محمد ولد یاسر، احمد ولد یاسر، فیضان ولد نورالنبی، ابوبکر ولد یونس، زید ولد حیدر، یاسر ولد حق نواز مرحوم، ساحل ولد سیلم خان  شامل ہیں۔ اس موقع پر حضرت مولانا قاری ذیشان عثمان،  حضرت مولانا نوید اعظم فاروقی،  حاجی سید فقیر، حبیب زادہ مہمند اور نوجوان صحافی فیصل زادہ مہمند، ماسٹر عثمان غنی، صر خان، یاسر خان، سابق ساڑو شاہ ایس ایچ او فیض محمد خان اور دیگر علاقہ معززین اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی  اس موقع پر وطن عزیز کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔اور کرونا وباء کو ختم کرنے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں