0

شمالی وزیرستان سیاسی اتحاد نے حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان سیاسی اتحاد نے علاقے میں درپیش مشکلات کو حل کرنے کیلئے حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا سیاسی اتحاد کا اجلاس زیر صدارت نومنتخب چیئرمین ملک لیاقت علی وزیر کے منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری عبدالخلیل, فنانس سیکرٹری مولانا رشید اللہ, ملک امشاد اللہ, مولانا ابراہیم خان, راؤف و دیگر بھی موجود تھے اُنہوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں شمالی وزیرستان میں اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے اتفاق و اتحاد سے مشکلات جنم نہیں بلکہ مسئلے حل ہوتے ہیں آپریشن ضرب عضب میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ جلد از جلد کیا جائے جن لوگوں کی جانچ پڑتال نہیں ہوئی ہیں ان کی جانچ پڑتال کا مرحلہ شروع کیا جائے اُنہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں امن و امان کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے جب تک امن کی فضاء بحال نہیں ہوتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا سیاسی اتحاد کا وفد اعلی حکام سے ملاقاتیں کرے گا انہیں شمالی وزیرستان کی فریاد سے آگاہ کرے گا اُنہوں نے کہاکہ چار اپریل کو میرانشاہ پریس کلب میں حلف برادری کی تقریب ہوگی جس میں اتحادی پارٹی کے کارکنان شریک ہوں گے غلام خان بارڈر کھولنے کا بھی مطالبہ کیا گیا اور کہاکہ غلام خان بارڈر کی بندش سے شمالی وزیرستان کے کاروبار نظام پر کافی برے اثرات پڑ رہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں