0

ضلع سوات میں پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل

سوات (مانند نیوز ڈیسک) 29 مارچ سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حامد علی، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد سلیم خان،این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر کفایت اللہ، تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی سوات کو مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و غوض بھی کیا گیا اور ان کو حتمی شکل دی گئی۔ یہ قومی انسداد پولیو مہم ہے جو کہ بیک وقت پورے ملک میں منعقد ہوگی۔ضلع سوات میں مہم کے لیے 385 ایریا انچارج اور 86 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی  1763 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جو کہ مجموعی طور پر  494262 پچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کے ویکسین پلائیں گے.

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں