0

سپریم کورٹ کا این اے 75 ڈسکہ میں 10 اپریل کو پولنگ روکنے کا حکم

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ میں 10 اپریل کو دوبارہ ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دے دیا،عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔جمعرات کو سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کے کیس کی سماعت ہوئی۔ مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کے وکیل سلمان اکرم راجا نے عدالت میں ضلع ڈسکہ کا مکمل نقشہ پیش کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ شہر کے 76 میں سے 34 پولنگ اسٹیشنز سے شکایات آئیں، 20 پریزائیڈنگ افسر بھی غائب ہوئے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ پولنگ کے دن کون اور کیوں یہ مسائل پیدا کرتا رہا؟ کیا ایک امیدوار طاقتور تھا اس لیے دوسرے نے یہ حرکات کروائیں؟، رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنان پرتشدد واقعات میں ملوث رہے، آپ کو ثابت کرنا ہے کہ 23 پولنگ اسٹیشن کی شکایت پر پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کیوں ضروری ہیں۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ حلقے کے ایک تہائی پولنگ اسٹیشنز کی شکایات موصول ہوئیں، پریزائڈنگ افسران پولیس کے ساتھ معمول کے مطابق نکلے، لیکن ان افسران کی واپسی غیر معمولی تھی، وہ اکھٹے آئے اور ڈرے ہوئے تھے۔سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد این اے 75 ڈسکہ میں 10 اپریل کو دوبارہ پولنگ روک دی۔ عدالت نے کہا کہ کیس کی مزید سماعت بینچ کی دستیابی سے مشروط ہے، جیسے ہی بینچ دستیاب ہو گا کیس سماعت کیلئے مقرر ہوجائے گا۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں