0

پشاور میں سات روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی 29مارچ سے سات روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراشفاق خان کی زیر صدار ت انسداد پولیوسے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرعبید ڈوگر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عظمت اللہ خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر نیر جمال سمیت ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او اور دیگر محکوں کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور کو انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلات بتائی گئیں۔ مہم کے دوران پشاور بھر میں 749625بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے جس کے لیے 2472ٹیمیں پشاور کے مختلف علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی اور ان ٹیموں کی سیکورٹی کا بھی خاطر خواہ بندوبست کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ پشاور سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں