0

بنوں قبیلے نے کرم تنگی ڈیم کا منصوبہ مسترد کردیا

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) بنوں کے قبیلے نے کرم تنگی ڈیم کا منصوبہ مستر دکرتے ہوئے کرم تنگی ڈیم کا منصوبہ بنوں کی آنے والی اور موجودہ نسل کو نقصان دہ قرار دے دیا میڈیا کے نمائندوں سے بنوں بچاؤ تحریک کے بانی وسابق ٹیکنیکل ڈائریکٹر محکمہ ایریگیشن پیر سید قیصر عباس شاہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ کرم تنگی ڈیم کا منصوبہ اس وقت تک بننے نہیں دیں گے جب تک بنوں کے عوام کو اعتماد میں نہیں لیا جائے گا کیونکہ یہ کرم تنگی ڈیم کا منصوبہ بنوں کے عوام کیلئے نقصان دہ ہے ضلع صوابی کی طرح دس میگا واٹ بجلی اندسٹریز کیلئے دے ٹیکس فری انڈسٹریل زون قائم کیا جائے کیونکہ کرم تنگی ڈیم پر تین مقامات یعنی کھیتو،زروام اور تنگی کے مقام پر بند تعمیر کئے جارہے ہیں اور کرم کے پانی سے کرک کو پینے کا صاف پانی دیا جائے گااور باقی سے بجلی بنائی جائے گی اسی طرح سیلابی پانی ختم ہوجائے گا کرم تنگی ڈیم بننے سے پہلے عوام کے تحفظات کو دورکیا جائے اوراُنہیں اعتماد میں لے کرمراعات یا سبسڈی دے تحفظات دور نہ ہونے کی صورت میں بنوچی،مروت اور خٹک قبیلوں کے درمیان ہر وقت پانی پر لڑائی ہوگی لہٰذا نہری نظام کو ٹھیک کرکے نقصانات کے بدلے بنوں کے عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں اُنہوں نے کہاکہ کرم تنگی ڈیم کے نقصانات کے بارے میں بنو ں کے عوام کو شعور دینا اوربنوں میں آگاہی مہم چلانا میرا مقصد ہے اس سے ہٹ کر میرا اور کوئی مقصد نہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں