0

جماعت اسلامی کا جلسہ لیاقت باغ راولپنڈی میں ہوگا

راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی کاجلسہ آج (اتوار) لیاقت باغ راولپنڈی میں ہوگا،امیرجماعت سراج الحق، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم،امیر جماعت پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم سمیت دیگر رہ ہنماء  خطاب کریں گے،صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب انعام الحق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ آج 28مارچ کو دن 2بجے لیاقت باغ کے تاریخی گراؤ نڈمیں حکومتی نااہلی، مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کے خلاف جماعت اسلامی عظیم الشان جلسہ عام منعقد کررہی ہے جس میں امیرجماعت جماعت اسلامی سراج الحق، مرکزی سیکرٹری جنر ل امیرالعظیم، مرکزی نائب امیرمیاں محمد اسلم، امیرصوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم،صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،امیرضلع راولپنڈی سیدعارف شیرازی، ضلعی صدرسیاسی کونسل سیدرضا احمد شاہ،صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی،صدرجے آئی یوتھ پاکستان زبیراحمدگوندل، ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمدصدیقی،منتظم اعلی جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان حافظ شمشیرعلی شاہد،صدرپاکستان بزنس فورم پنجاب وچئیرمین یونین کونسل رحمت آباد محمدتاج عباسی، ضلعی سیکرٹری محمدعثمان آکاش سمیت دیگر مرکزی،صوبائی ومقامی ذمہ داران خطاب کریں گے۔صوبائی ترجمان کے مطابق جلسہ کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،مردوں،نوجوانوں،بزرگوں کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد بھی جلسہ میں شریک ہوگی،میڈیا اورسوشل میڈیا کوریج کے لئے الگ الگ گیلریاں بناکرٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تمام ترایونٹ کی سوشل میڈیا پربھی لائیو کوریج کاانتظام کیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں