0

ملاکنڈ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم سے متعلق اجلاس

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز رسہیل خان نے ضلع ملاکنڈ میں رواں ماہ شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انوارلحق، اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ و درگئی سہیل احمد،محب اللہ،ڈاکٹر اعزاز اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار وں نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم پولیو جیسے موذی مرض سے اپنی نئی نسل کو محفوظ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑئینگے۔انہوں نے بچوں کے والدین اور ضلع ملاکنڈ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ رواں ماہ شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں تاکہ پانچ سال تک کے عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کیلئے مقر ر کردہ 100 فیصد ہدف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اورخصوصاََ ریفیوزل کیسز کو حل کرنے اور اانکاری والدین کو اس بات پر قائل کریں کہ انسداد پولیو کے قطرے پلانا آنے والی نسل کو جسمانی طور پر محفوظ بنانے کیلئے ضروری ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ اس سلسلے میں علمائے کرام اور میڈیا کے نمائندوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاکہ انسداد پولیو کے قطروں کے بارے میں معاشرے میں پھیلی ہوئی منفی تاثرات کا سد باب کیا جاسکے۔انہو ں نے پولیو ٹیموں کئے ورکروں اور محکمہ صحت  کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ  و ہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیوں کو برؤے کار لائیں  تاکہ ضلع کے کونے کونے میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے لیویز صوبیدار میجر کو ہدایت کی کہ تما م پولیو ٹیموں کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔واضح رہے کہ اس مقصد کے حصول کے لیے ٹوٹل 558 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 29 ٹرانزٹ ٹیمیں،52 فکس ٹیمیں اور 477 موبائل ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ ایک لاکھ 31 ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے اور ان ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے 544لیویز اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پولیو مہم کو ہر حالت میں کامیاب بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کر ے گی تاکہ ضلع ملاکنڈ پولیو فری ضلع ہو اور یہاں پر پولیو کا کوئی بھی کیس رونما نہ ہو پائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں