0

وزیر ہاؤسنگ کا سول ہسپتال بریکوٹ کا دورہ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ ولی سوات کے زمانے کی سول ہسپتال بریکوٹ کو تاریخ میں پہلی بار کیٹگری سی کا درجہ دلواکر اس میں تقریباً 20 کروڑ روپوں کے منصوبے شروع کروائے ہیں۔کورونا سے بچاؤ ویکسین کی دستیابی اور 60 سال سے زائد عمر کے لوگ 1166 پر اندراج کرکے ہسپتال میں سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولت کی دستیابی پر صوبائی حکومت اورمحکمہ صحت کے مشکور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے سول ہسپتال بریکوٹ سوات کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔دورے کے موقع پر انہوں نے نئے تعمیر ہونے والے بلاکس سمیت پرانی بوسیدہ عمارات پر جاری مسماری کے کاموں کا بھی بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ اور خاص طور پر ایم ایس کا دلجمعی کیساتھ کوششیں جاری رکھنے پر ان کی ستائش کی۔ ڈاکٹر امجد علی نے خود بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین  لگواتے ہوئے علاقے کی عوام سے بھی کورونا سے بچاؤ ویکسین کیلئے منتخب نمبر پر حسب ہدایت زائد العمر افراد کو درج کرواکر سہولت سے مستفید ہوجانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ خود ان کا بھی ایک ہفتہ پہلے کرونا سے بچاؤ ویکسین کیلئے  آن لائن اندراج ہوا تھا، جمعہ کے روز سہولت سے مستفید ہونے کیلئے قریب ترین ہسپتال سے رجوع کرنے کیلئے موبائل پر میسج موصول ہوا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہسپتال کو وسعت دینے سمیت اس میں سٹیٹ آف دی آرٹ و جدید سہولیات سے آراستہ وارڈز کی تعمیر سے مقصود علاقے کے عوام و خاص طور پر محروم و غریب طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات و آسانیاں فراہم کرنا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں