0

پبی تھانہ مصرہ بانڈہ پولیس کی کامیاب کاروائی، 03 گروہ گرفتار

پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ مصرہ بانڈہ پولیس کی کامیاب کاروائی۔موٹر سائیکل چوری میں ملوث 03رکنی بین الضلاعی گروہ گرفتار۔ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جُرم۔نشاندہی پر مختلف مقامات سے لاپتہ 07موٹرسائیکلیں برآمدآفتاب ساکن مغلکی نے پولیس کو اپنی موٹر سائیکل چوری ہونے کی رپورٹ درج کروائی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ڈاکٹر محمد اقبال نے موٹر سائیکل چوری کا نوٹس لیتے ہوئے آیاز محمود DSPاکوڑہ کی سربراہی میں SHOمصری بانڈہ علی اکبر خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد مسروقہ موٹر سائیکل کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کاٹاسک سونپ دیا۔پولیس ٹیم نے علاقے میں مخبروں کا نیٹ ورک فعال بنا کراپنی تفتیش جاری رکھی۔پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برؤئے کا ر لاکر ٹیم نے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان ابوذر ولد تاج ولی ساکن میاں عیسی،ادریس ولد غلام اکبر اور عبداللہ ولدفضل اللہ ساکنان صوابی کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزمان کی نشان دہی پر مختلف مقامات سے چوری شدہ 07موٹر سائیکلیں برآمد۔مزید تفتیش جاری ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں