0

کبل، سوئی گیس کی کھدائی سے شارع عام کا ستیاناس

کبل (مانند نیوز ڈیسک) سوئی گیس کی کھدائی سے شارع عام کا ستیاناس۔ سال گزرنے کے باوجود کھدائی کا کچرا راستے میں ہی پڑاہے۔روزانہ آنے جانے والی سینکڑوں گاڑیوں کو سخت مشکل کا سامنا۔ بارش سے سارا راستہ کیچڑ بن جاتاہے۔لنک روڈکو کھنڈر بنادیاگیا۔چھوٹی نالی کے بجائے بڑی مشینری سے پورا راستہ مکمل طور پرتباہ کردیا۔سال گزرنے کے باوجود نہ راستے کا کچھ بنا اورنہ ہی کھدائی کا کچرا ہٹادیاگیا۔راہگیر اور سوار سخت تکلیف سے دوچار۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے گاؤں کانجو چینوباباکے لنک روڈ کی سال پہلے سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے بڑی مشینری سے کھدائی کی گئی۔ جس سے نیا بنایا گیا لنک روڈ پوری طرح تباہ ہوگیا۔ایک پائپ کیلئے چھوٹی نالی کے بجائے بڑی مشینری کا سہارالے کر پورے رستے کا ستیاناس کردیاگیا۔ کھدائی کے بعد راستے اور کھدائی کے کچرے کے ڈھیروں کو راستے میں ہی چھوڑاگیا جو سال گزرنے کے بعد بھی جوں کا توں پڑاہے۔لنک روڈ ہر وقت پانی کے تالابوں کا منظر پیش کرتاہے۔لنک روڈ پر آتے جاتے روزانہ سینکڑوں گاڑیوں کو سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑتاہے۔مدتوں خراب رستے کو بنائے تھوڑے ہی عرصہ بعد دوبارہ آفت جاں بنادیاگیا۔بارش کی وجہ سے سارا راستہ کیچڑ بن جاتاہے۔جس سے راہگیروں کو سخت مشکل سے گزرناپڑتاہے۔عوامی رستے کی بحالی کیلئے کوئی تیار نہیں۔بلدیاتی نمائندگان کی کوششوں سے تین مرحلوں میں بنائے گئے لنک روڈ کو ایک ہی گھنٹے کے اندر اندر کھنڈرمیں تبدیل کرکے ویسے کے ویسا چھوڑدیاگیا۔عوام الناس نے حکومت وقت سے لنک روڈ کی بحالی کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت نوٹس لے کر عوام کو اس آفت سے نجات دلائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں