0

کبل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل

سوات (مانند نیوز ڈیسک) کبل بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل۔اسلامک لائرز مومنٹ(آئی ایل ایم) اورانصاف لائرزفورم(آئی ایل ایف) کا مشترکہ امیدوارسابق جج افسرعلی ایڈوکیٹ صدر انور علی خان جنرل سیکرٹری جبکہ فضل اقبال نائب صدر منتخب۔حامی وکلاء کاجشن،مٹھائیاں تقسیم کیں۔تفصیلات کے مطابق کبل بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے۔افسرعلی خان سال 2021-22 کیلئے کبل بارکے صدر انور علی خان جنرل سیکرٹری جبکہ ا فضل اقبال نائب صدرمنتخب ہوگئے۔کبل بارکے کل پچاس ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں 24ووٹ لے کرافسرعلی ایڈووکیٹ فاتح قرارپائے جبکہ مدمقابل امیدواران میں سردار احمد نے 18،لیاقت علی نے 07جبکہ فضل ربی ایڈوکیٹ نے صرف01 ووٹ حاصل کیا۔ کبل بارکیلئے نائب صدرفضل اقبال نے 27،جنرل سیکرٹری انورعلی نے 26جبکہ لائبریری سیکرٹری کیلئے سید حضرت علی شاہ اور مدمقابل جمال الدین ایڈوکیٹ نے,25 25ووٹ حاصل کئے۔مقابلہ برابر ہونے کے بعد الیکشن انتظامیہ کی طرف سے قرعہ اندازی کے بعد لائبریری سیکرٹری کیلئے سیدحضرت علی شاہ منتخب قرارپائے۔دوسری جانب جوائنٹ سیکرٹری احمد حسین اورفنانس سیکرٹری فضل قدیم پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے تھے۔ ان کے مقابلہ میں کسی امیدوارنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔ کبل بارکی صدارت کے لئے چار امیدواران نے الیکشن میں حصہ لیا۔صدارت کیلئے چاروں امیدواروں کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ الیکشن نتائج آنے کے بعد فاتح گروپ کے حامی وکلاء نے جشن منایا اورمٹھائیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر تحصیل کچہری میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔نومنتخب صدرافسرعلی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ان کی کامیابی پوری بار کی کامیابی ہے اور بار میں تمام وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے تمام وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بار کیلئے ہرقسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس طرح نو منتخب جنرل سیکرٹری انور علی ایڈوکیٹ اور نائب صدر فضل اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ ان تمام دوستوں کے بے حدمشکور ہیں جن کی کاوشوں سے کامیابی ملی ہے وہ اس بار کے تمام انتظامی معاملات کو شفاف بنانے کیلئے اقدامات کرینگے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں