0

ہنگو میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ہنگو حمیداللہ شاہ نے بچے کو پولیو قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ معاشرے کاصحت مند فرد اور پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے انسداد پولیو قطرے پلاناناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو آفس میں ڈی سی ہنگو حمیداللہ شاہ نے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ڈی پی اواکرام اللہ خا ن، اے ڈی سی عرفان اللہ محسود،ڈی ایچ او ڈاکٹر ثنا ء اللہ،ڈی ایس وی حاجی عبد الرحمن?فوکل پرسن ڈاکٹر احمد آمین سمیت معزز ین علاقہ صحافی برادری شریک تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر احمد آمین نے شرکاء کو بریفننگ دیتے ہوئے کہاکہ 29 مارچ 2021 سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 95516 قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا جنکے لئے 423 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے۔جوگھر گھر جاکر بچوں کو پولیو قطرے پلائینگے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر حمید اللہ شاہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ پولیو موذی مرض ہے۔اپنے بچوں کو تاحیات معذوری اور معاشرے پر بوجھ بننے سے بچانے کیلئے پولیو کے دوقطرے ضروری پلائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام مکاتب فکر کاکلیدی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا کا تعاون بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ تقریب کے احتتام سے قبل ڈی سی ہنگو حمیداللہ شاہ اور ڈی پی او اکرام اللہ خان نے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں