0

والدین بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادمحمد مغیث ثناء اللہ نے انسداد پولیو مہم 29 مارچ تا 02 اپریل، 2021)  تمام والدین اپنے 05 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد کے دفتر میں بچوں کو پولیو کے قطر ے پلاکر 29ما رچ تا2اپریل انسداد پولیو مہم کا با قاعدہ افتتاح کے موقع پر بات چیت کر تے ہو ئے کیا۔ ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر نے اس موقع پر بتا یا کے اس انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع ایبٹ آباد میں 02 لاکھ چھ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے محکمہ ہیلتھ کی 1178 ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر فیصل خانزادہ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد، ڈاکٹر اشفاق اور ہیلتھ سٹاف بھی موجود رتھا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام والدین سے درخواست کی کہ وہ پولیو مہم کے دوران اپنے 05 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں