0

تخت بھائی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل

شیر گڑھ (مانند نیوز ڈیسک) تخت بھائی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے قمر زمان خان ایڈوکیٹ صدر اور فضل واحدخان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے کل 173 ووٹوں میں سے 166 ووٹ فل ہوگئے چار رکنی الیکشن کمیٹی نے الیکشن  پراسس کی نگرانی کی پولنگ کا باقاعدہ آغاز صبح  ساڑھے 8 بجے شروع ہوگیا جو بغیر کسی وقفے کے دوپہر 2 بجے تک جاری رہا تفصیلات کے مطابق صوبے کے دوسرے علاقوں کی طرح ہفتہ کے روز بار ایسوسی ایشن تخت  بھائی کے سالانہ انتخابات  مکمل ہوگئے اور پولنگ کا آغاز صبح ساڑھے 8 بجے  ہوگیا جو بغیر کسی وقفے کے 2 دوپہر بجے تک جاری رہا نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک لائرز فورم کے قمر زمان خان ایڈوکیٹ نے یونائیٹڈ لائرز فورم کے نثارخان مہمند ایڈوکیٹ 66 ووٹوں کے مقابلے میں 100 ووٹ لے کر بیسویں مرتبہ بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے صدر اور ڈیموکریٹک لائرز فورم کے فضل واحد خان ایڈوکیٹ نے یونائیٹڈ لائرز فورم کے ندیم شاہ ایڈوکیٹ 81 ووٹوں کے مقابلے 85 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے اسی طرح سے یونائیٹڈ لائیرز فورم کی مس شکیلا زمان ایڈوکیٹ نے 102 ووٹ لے کر نائب صدر ڈیموکریٹ لائرز فورم کے فواد اقبال ایڈوکیٹ نے 94 ووٹ لے کر جائنٹ سیکرٹری کیلئے ڈیموکریٹک لائرز فورم کے ابوبکر صدیق نے ایک 117 ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری اور ڈیموکریٹک لائیرز فورم کے منصور خان ایڈوکیٹ نے 115 ووٹ لے کر بار ایسوسی ایشن کے لائبریرئن سیکرٹری منتخب ہوگئے اسی طرح سے یونائیٹڈ لائرز فورم کے عرفان اللہ خان  ایڈوکیٹ نے نائب صدارت کیلئے 63 ووٹ   ندیم شاہ ایڈوکیٹ نے جنرل سیکرٹری کیلئے 81 ووٹ  فورم کے میاں الطاف احمد ایڈوکیٹ نے جائنٹ سیکرٹری کیلئے 61  ووٹ  عرفان علی ایڈوکیٹ نے فنانس سیکرٹری کیلئے 48 ووٹ  اور اسی طرح  اعجاز خان ایڈوکیٹ نے لائبریرئن سیکرٹری کیلئے 50 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے 173 کل ووٹوں میں سے  166 ووٹ پول ہوگئے الیکشن کے پورے عمل اور پولنگ کی نگرانی میاں فیروز شاہ ایڈوکیٹ کے چیرمین شپ میں تین رکنی کمیٹی نے کی جبکہ محمد اکرام خان صافی ایڈوکیٹ شاہد محمد مہمند ایڈوکیٹ اور اکرام سرحدی ایڈو کیٹ کمیٹی کے دیگر ممبران تھے ۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں