0

سوات، ملک پور ٹو دوکڑہ لنک روڈ کا افتتاح

سوات (مانند نیوز ڈیسک) معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان  نے کہا  کہ انتخابی مہم کے دوران عوام کیساتھ کئے گئے وعدے نبھا رہے ہیں، بونیر میں بہتر عوامی مفاد میں بہت سارے ترقیاتی سکیمز پر کام جاری ہے، تحصیل و یونین کی سطح پر ورکرز کا تنظیم سازیوں اور ان کی فعالیت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، تمام ورکرز ترقیاتی سکیموں میں سیاست سے بالاتر و ذاتی مفادات کی بجائے عوامی و اجتماعی مفادات مقدم رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 90 ملین روپے کی لاگت سے بننے والی تین کلومیٹر روڈ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔انہوں نے دوکڑہ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حسب وعدہ ان کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو رہاہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے لئے منظور کردہ فنڈز و تمام سکیمز عوامی مشاورت سے عمل میں لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے عزت افزا?ی و منظم پروگرام منقعد کرانے پر دوکڑہ کے عوام و ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے کہا کہ علاقے کے تمام دور دراز و پہاڑی علاقوں تک سڑکوں اور بنیادی سہولیات پہنچانے کیلئے  ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبا?ی حکومت و خاص طور پر وزیراعلٰی محمود خان کی خصوصی  ہدایات و دلچسپی کے باعث تمام پسماندہ علاقوں کو ترقیافتہ علاقوں کے برابر لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ غریب عوام کے بارے میں سوچھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے غریب عوام کے  لئے پناگاہے بنائی ہیں اور اب ایک اور پروگرام ‘کوئی بھوکہ نہ سوئے’ کی ابتدا کی ہے, اصلاحی و فلاحی کاموں سے انشائاللہ وہ دن دور نہیں کہ پاکستان ریاست مدینہ کی طرح ایک عظیم مملکت بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس روڈ منصوبے میں دو پل شہیدان اور جانئی پل بھی شامل ہیں جو کہ روڈ کے ساتھ اپنے مقررہ وقت میں تکمیل کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بونیر میں 1973 سے لیکر 2018 تک محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے 65 ٹیوب ویل بنائے گئے تھے جبکہ  ہم نے صرف مختصر وقت میں 85 ٹیوب ویل بنائے ہیں اور اصل تبدیلی یہی ہے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں