0

شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل

   الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ بار کے انتخابات مکمل،سینئر قانون دان شاہ سعود ایڈوکیٹ صدر۔ واقف شاہ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری جبکہ جہانزیب خان ایڈوکیٹ کو نائب صدر منتخب، بارایسوسی ایشن کا دیگر کابینہ میں شمشیر علی ایڈوکیٹ جائنٹ سیکرٹری،ثناء اللہ خان ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری،روشن علی ایڈوکیٹ لائبریرین سیکرٹری چنے گئے۔ گزشتہ روز شانگلہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن الپوری کا سالانہ انتخابات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی،شانگلہ بارالیکشن بورڈ کے چیئرمین محمد نعیم خان ایڈوکیٹ نے انتخابات کا اعلان کیا۔ انتخابات معروف قانون دان سابق جنرل سیکرٹری بہرکرم خان ایڈوکیٹ،نامدار علی شاہ ایڈوکیٹ کے زیر نگرانی الپوری بار روم میں منعقد ہوئی،اجلاس میں تمام وکلاء نے الیکشن کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیے جسمیں شاہ سعود خان ایڈوکیٹ کو 35ووٹ حاصل کیے او ر وہ صدر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل عبدالحکیم خان ایڈوکیٹ نے 14ووٹ حاصل کیے جبکہ2ووٹ مسترد کیے گئے۔شانگلہ بار نے واقف شاہ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری جبکہ جہانزیب خان ایڈوکیٹ کو نائب صدر منتخب، بارایسوسی ایشن کا دیگر کابینہ میں شمشیر علی ایڈوکیٹ جائنٹ سیکرٹری،ثناء اللہ خان ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری،روشن علی ایڈوکیٹ لائبریرین سیکرٹری کو گزشتہ روز چنا گیا تھا۔ نومنتخب صدر شانگلہ بار ایسو سی ایشن شاہ سعود ایڈوکیٹ نے بھرپور اعتماد پر تمام وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ تعمیر وترقی اور بنیادی حثیت میں بھر پور کردار ادا کیا ہے،پسماندہ علاقہ شانگلہ کے مظلوم عوام کو سستی انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اجلاس سے شانگلہ بار ایسوسی ایشن نومنتخب جنرل سیکرٹری واقف شاہ ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں وکلاء کی بھر پور اعتمادپر ان کا شکریہ ادا کیا۔شاہ سعود خان ایڈوکیٹ قومی وطن پارٹی کے ضلعی ارگنائزر کیساتھ معروف قانون دان ہے اور وہ شروع ہی سے وکلاء سمیت سماجی و عوامی حلقوں میں پسندیدہ اور ہردل عزیز شخصیت ہے۔شانگلہ بار ایسو سی ایشن کے صدر شانگلہ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین بھی ہوتے ہیں جو شانگلہ لوئے جرگے کا مشر بھی ہوتا ہے جو شانگلہ کے تمام قامز مسائل پر نظررکھتے ہیں۔شانگلہ بار الیکشن پر سیاسی،سماجی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے نومنتخب صدر شاہ سعود خان ایڈوکیٹ اور دیگر کابینہ کو مبارکباد کا سلسہ جاری ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں