0

بنوں، ککی کے عمائدین نے تنگی ڈیم کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) ککی کے عمائدین نے کرم تنگی ڈیم کی مخالفت کرتے ہوئے کرم تنگی ڈیم کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا اُنہوں نے کرم تنگی ڈیم کا منصوبہ عوام دشمن قرار دیتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ کرم تنگی ڈیم بننے سے بنو ں کے عوام پانی جیسی نعمت سے محروم ہوجائیں گے اور بنو ں کی زمینیں بنجر ہوجائیں گی یونین کونسل ککی میں کرم تنگی ڈیم کے خلاف مشران قومی جرگہ منعقد ہوا جرگے سے بنوں بچاؤ تحریک کے بانی پیر سید قیصر عباس شاہ,ملک شیر خان,نہر کچکوٹ کے صدر حاجی اقلیم خان,سیاسی اتحاد کے صدر ڈاکٹر شہاب گل,امیر اللہ,نثار خان,اللہ نور,تاج ملوک,آصف و دیگر نے خطاب کیا اُنہوں نے کرم تنگی ڈیم کا منصوبہ عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہاکہ جب تک ہم زندہ رہیں گے اس وقت تک کرم تنگی ڈیم کا منصوبہ مکمل نہیں ہونے دیں گے کرم تنگی ڈیم کا منصوبہ بنوں کے عوام کیلئے قتل عام ہے اس منصوبے سے نہ صرف ایک قبیلے کو نقصان ہوگا بلکہ پورے بنوں کی زمینیں بنجر ہوجائیں گی لہٰذا کرم تنگی ڈیم کا منصوبہ ترک کیا جائے بصورت دیگر کرم تنگی ڈیم کے خلاف نہ صرف احتجاجی تحریک چلائیں گے بلکہ کرم تنگی ڈیم کا منصوبہ مکمل نہیں ہونے دیں گے کرم تنگی ڈیم بننے سے بنوں کے عوام پانی جیسی نعمت سے محروم ہوجائیں گے اور زمینیں بنجر ہوجائیں گی اور جس سے بنوں کا سارا نظام مفلوج ہوجائے گااُنہوں نے کہاکہ ضلع صوابی کی طرح دس میگا واٹ بجلی اندسٹریز کیلئے دے ٹیکس فری انڈسٹریل زون قائم کیا جائے کیونکہ کرم تنگی ڈیم پر تین مقامات یعنی کھیتو،زروام اور تنگی کے مقام پر بند تعمیر کئے جارہے ہیں اور کرم کے پانی سے کرک کو پینے کا صاف پانی دیا جائے گااور باقی سے بجلی بنائی جائے گی اسی طرح سیلابی پانی ختم ہوجائے گا کرم تنگی ڈیم بننے سے پہلے عوام کے تحفظات کو دورکیا جائے اوراُنہیں اعتماد میں لے کرمراعات یا سبسڈی دے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں