0

سوات، کویڈ 19 کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے، ایم این اے

سوات (مانند نیوز ڈیسک) پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے سلیم الرحمن نے کہا ہے کہ کویڈ 19 کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے، ایس اوپی ایز پرعمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کا رَش بڑھ گیاہے، سماجی فاضلہ بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سیدوٹیچنگ اسپتال میں آئیڈیا پاکستان کے تعاؤن سے ٹیسٹنگ کٹ اوردوسرے سازوسامان ایم ایس کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر آئیڈیا پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق اورایم ایس ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹرنعیم اعوان بھی موجود تھے۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کویڈ19 میں ایم ایس سیدواسپتال کی فرض شناسی کی تعریف بھی کی اور انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خراب حالات کے باوجود مریضوں کا خیال رکھ رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس صورتحال میں ہسپتال عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے اس حوالے سے خصوصی آگاہی دینے پر زور دیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں