0

سوات میں 23، پشاور میں 22 فیصد مثبت کیسز رپورٹ، این سی او سی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) نے مثبت کیسز کی شرح جاری کر دی۔ سوات میں سب سے زیادہ 23 فیصد جبکہ پشاور میں 22 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق نوشہرہ میں 19 فیصد، لاہور میں 17 فیصد پازیٹیو کیسز رپورٹ ہوئے۔ فیصل آباد اور راولپنڈی میں 15 فیصد، اسلام آباد میں 16 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے۔ مالاکنڈ، ملتان، سرگودھا اور سیالکوٹ میں 12 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں