0

ملاکنڈ میں ڈینگی سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر اور اس سے متعلق اجلاس

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈینگی سے بچاؤ کے احتیا طی تدابیر اوراس سے متعلق عوام میں شعور و آگاہی پید اکرنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ کا ایک اجلاس پیر کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انوار الحق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وحید اللہ سمیت تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع میں ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر اور اس کے تدارک کے لیے مختلف تجاویز کو زیر غور لایا گیا اورتمام متعلقہ محکمہ جات کو اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو بروقت روکنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔انھوں نے کہا ڈینگی کا موسم شروع ہونے سے پہلے اس مچھر کے لاروا کو تلف کرنے پر توجہ دی جائے تاکہ اس سے بیماری نہ پھیلے اور اس موذی مچھر کے پھلنے پھولنے کا موقع نہ ملے اور اس ضمن میں ٹی ایم ایز کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہر وقت اپنے اپنے علاقوں میں مچھر پار سپرے کا بندوبست یقینی بنائے اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے اہلکار نکاس آب اور دوسرے نالیوں کی صفائی یقینی بنائے۔انھوں نے کہاکہ ذرائع ابلاغ اور دینی علماء عوام میں اس موذی مچھر کے پھیلنے سے احتیاطی تدابیر کی اگاہی دیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں