0

ملک بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملک بھر میں پانچ روزہ انسدادپولیو مہم کا آ غاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مہم کے دوران پانچ سال تک کے چار کروڑ سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی،مہم کے دوران کرونا وائرس سے تحفظ کے لیے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدر آمد کیا جائے گا۔پنجاب کے محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق مہم میں ایک لاکھ 20 ہزار ہیلتھ ورکرز حصہ لیں گے۔سندھ میں مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 90 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔خبیر پختونخوا میں پانچ روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 64لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو مہم کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا کے مطابق تقریبا 30 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلائیں گی۔پولیو ٹیمیں بس اڈوں، ریلوے اسٹیشن، افغان پناہ گزین کیمپوں سمیت دیگر عوامی مقامات پر بھی موجود ہوں گی تاکہ بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی  برائے صحت فیصل سلطان نے کہا کہ لائن ورکرز گھر گھر جاکر مہم کو کامیاب بنائیں گے۔مہم میں دو لاکھ پچاسی ہزار فرنٹ لائن ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مہم چلائی جائے گی۔فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود صحت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تمام پاکستانی قومی فریضہ سمجھتے ہوئے مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے اپیل کی کہ والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے ضرور ویکسین دیں۔ بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ویکسین پلانا لازمی ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں