0

پشاور، کورونا کیسز بڑھ گئے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی بند

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بڑھنے کے باعث لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی بند کر دی گئی۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے کہا کہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کے سبب او پی ڈی کو چلانا ممکن نہیں، لیڈی ریڈنگ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ہسپتال کے طور پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں صرف ضروری علاج کیا جائے گا، سروس گائنی، ہارٹ اٹیک، ایکسیڈنٹ سے متاثرہ مریضوں کے لیے ہوگی۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معمول کے حالات نہیں ہیں عوام تعاون کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں