0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2796139 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی، ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2796139ہو گئیں،کیسز12کروڑ77لاکھ سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 562526ہو گئیں،کیسز3کروڑ9لاکھ62ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 312299ہو گئیں،کیسز1کروڑ25لاکھ34ہزار سے زائد ہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 161881،کیسز1کروڑ20لاکھ39ہزار سے تک پہنچ گئے۔روس میں 97740افرادلقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 45لاکھ19ہزار تک پہنچ گئی۔برطانیہ میں اموات126592ہو گئیں،کیسز43لاکھ33ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں ہلاکتیں 94596ہو گئیں،کیسز45لاکھ45ہزار سے یبڑھ گئے۔اٹلی میں 107933افراد موت کی آغوش میں جاچکے جبکہ متاثرین کی تعداد 35لاکھ32ہزار تک پہنچ گئی۔سپین میں اموات75010ہو گئیں،کیسز32لاکھ55ہزار 324ہو گئیں۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 29 لاکھ 54 ہزار سے زائد اور 2 کروڑ 20 لاکھ 20 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں