0

باجوڑ اور ملاکنڈ کے سنگین سرحدی تنازعہ بوساق کا فوری حل نکالا جائے، گل زمین

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ق) ملاکنڈ کے ضلعی صدر مزدور رہنما گل زمین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور کور کمانڈز پشاور سے اپیل کی ہے کہ باجوڑ اور ملاکنڈ کے سنگین سر حدی تنازعہ بوساق کا فوری حل نکالا جائے کیونکہ اس سلسلے میں مذیدغفلت اور سست روی خونریزی کا باعث بن سکتی ہے پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے انھوں نے کہا کہ ملاکنڈ اور باجوڑ کی ضلعی انتظامیہ سرکاری نقشے پر عمل درآمد یقینی بناکر اپنے اپنے باشندوں کومعینہ حدود میں رہنے کا پابند بنائیں انھوں نے کہاکہ کمشنر ملاکنڈ اپنے فیصلے یعنی بوساق میں قائم باجوڑ لیوی کی چیک پوسٹ کو ضلع باجوڑ کی حدود میں منتقلی کیلئے عملی اقدامات کریں کیو نکہ ڈی سی و ڈی پی او با جوڑکی مسلسل ٹال مٹول سے معا ملہ مذید سنگین صورت حال اختیار کر رہا ہے انھوں نے کہا کہ اگر حکومت نے فی الفور باجوڑ کے مسلح قابقین سے طو طہ کان ملاکنڈ کی قوم کی ملکیتی زمینیں واگزار نہیں کرائیں تو مسلح تصادم کو خدشہ ہے کیو نکہ طو طہ کان کے مالکان نے بوساق باجوڑ روڈ کو احتجاجا ٹریفک کیلئے بن کر رکھا ہے انھوں نے   ق لیگ کی جانب سے طو طہ کان کی قوم کو اپنی مکمل اخلاقی سیاسی حمایت کا یقین دلایا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں