0

ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں سروس ڈیلیوری سینٹر کا افتتاح

مانسہرہ (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر مال حا جی قلندر خان لودھی نے کہا ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پرریونیو ڈیپارٹمنٹ نے خبر پختونخواہ میں 58 سروس ڈیلیو ری سینٹر قا ئم کئے ہیں جس میں صرف 27 سورس ڈیلیو ری سینٹر کا افتتا ح ہو چکا ہے جبکہ تحصیل بالاکوٹ کے16 موضعا ت میں سے 12 آن لائن ہو چکے ہیں باقی 4 موضعا ت بھی جلد آن لائن ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں سروس ڈیلیو ری سینٹر کے افتتاح کے موقع پر تحصیل با لا کوٹ کے عوام اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی وزیراعلی خیبرپختونخوا پاپولیشن ویلفیئر احمد حسین شا ہ، شاہ، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی خان، ڈا ئریکٹر لینڈ ریکارڈ مشتاق احمد،اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ،بالاکوٹ محکمہ مال کے افسران و اہلکار اور لوگ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ وزیر مال حاجی قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا کام صوبے کے7 اضلاع میں سروس ڈیلیوری سینٹر کام کر رہے ہیں اور 12 اضلاع میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن مکمل ہو گیا ہے جب کہ دیگر پر تیزی سے کا م جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سروس ڈیلیوری سنٹر کے قیام کے بدولت عوام کو محکمہ مال اور مختلف دفاتر کے چکر بار بار لگانے کے بجائے اب ایک ہی چھت کے نیچے کم از کم وقت میں رجسٹری، انتقالات اور زمین کے دیگر امور سے متعلق سہولیات فراہم ہونگی اور تمام کام شفاف اور کرپشن سے پاک ہو گا۔انہو ں نے کہا کہ سروس ڈیلیوری سینٹر کے قیام کی بدو لت محکمہ مال سے کرپشن کا خاتمہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کو اپ گریڈ کرنے کی سمری حکومت نے تیار کر رکھی ہے جس کے تحت پٹواریوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور اب پٹواریوں کی بھر تی ایٹا کے زریعے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ کی وجہ سے صوبے کے عوام کو بہت بڑا فائدہ حاصل ہوگا اور انہیں کوئی شکایت نہیں ہوگی۔ انہو ں نے کہا کہ کہ کمپیوٹرائزیشن آف لینڈکے قیام میں وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کا بہت بڑا رول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام صو بے میں سروس ڈیلیو رسنٹر کا انچارج متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے یہ سارے کام عوام کی بہتر سہولیات اور مشکلات کے خاتمے اور آسا نی کے لئے بنا ئے ہیں۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی پاپو لیشن ویلفیئر احمد حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل بالا کوٹ کی عوام کی طرف سے وزیر مال حاجی قلندر خان لودھی کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا شکر یہ بھی ادا کر تا ہوں جنہوں نے بالاکوٹ کے عوام کے لئے ایک بہت بڑی سہولت کا اجراء کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تحصیل با لا کوٹ کے عوام اپنی زمین کا ریکارڈ لینے کے لیے محکمہ ما ل کے دفا تر کے چکر لگا نے کے بجا ئے کم وقت میں سروس ڈیلیو ری سینٹر سے تما م لینڈ ریکا رڈ اور دیگر امور حا صل کر سکیں گے۔ آخر میں انہوں نے سروس ڈیلیوری سینٹر کے قیام میں کام کرنے والے افسران اور اہلکاروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور وزیر مال حاجی قلندر خان لودھی اورمعاون خصوصی سید احمد حسین شاہ نے تحصیل بالاکوٹ میں سروس ڈیلیوری سنٹر کا با قاعدہ افتتاح کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں