0

شانگلہ، اسسٹنٹ کمشنر نے نجی سکول کو سیل کردیا

   الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ ایس او پیز کی خلاف ورزی اسسٹنٹ کمشنر الپوری واجد علی خان کانجی سکول کوسیل کردیا،تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات۔ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی ہوگی۔ یوسی رانیال میں جاری پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ یوسی ورک پلان، فنگرمارک اور وال چاکینگ کو چیک کیا اور فیلڈ میں تمام پولیو ٹیموں کو ضروری ہدایات جاری کیں کہ کوئی بھی بچہ پولیو قطروں کے بغیر نہ رہ جائے اور انکار کرنے والوں کو بروقت رپورٹ کریں۔اے سی الپوری نے مختلف بازاروں میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا گیا اور اس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کی۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بیلے بابا میں ایک پرائیویٹ سکول کو سیل کیا گیا۔الپوری بشام میں روڈ پر مختلف جگہوں پر لینڈ سلائڈنگ سے پڑا ملبہ روڈ سے ہٹایا گیااور عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیوں قطرے پلائیں اور پولیو ٹیموں کیساتھ مکمل تعاؤن کریں جہاں اس وقت پوری دنیا میں پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہے وہاں بدقسمتی سے پاکستان میں یہ مرض اب بھی موجود ہیں ہم سب کو ملکر پولیو فری پاکستان بنانے میں بطور ذمہ دار شہری اپنا پورا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ ہمارا پیارا ملک پاکستان اس مرض سے پاک ہوسکیں۔ اسسٹنٹ کمشنر الپوری واجد علی خان نے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تیسری لہر نے ہمیں انتہائی احتیاط سے کام لینا ہوگا اور احتیاطی تدابیر اپنانی ہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں