0

ملاکنڈ ڈویژن میں لاک ڈاون کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے، صدر عبد الرحیم

بریکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) سوات ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہاہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں لاک ڈاون جمعہ اور ہفتے کے علاوہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔کورنا وباء کے دوران تاجربرداری حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی مگر لاک ڈاون کی آ ڑ میں تاجر برداری کو انتظامیہ یا پولیس کی طرف سے تنگ نہ کیا جائے کیونکہ پورے ڈویژن کے تاجر ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر بریکوٹ بازار کے صدر معراج الدین تنہا،مٹہ بازار کے صدر   ،ال ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان،سابق ناظم یوسی سیدوشریف خالد محمود گوجرکے علاوہ بریکوٹ بازار کے کابینہ کے عہدیداران جمشید خان،ارشد خان،نائب صدر رضا خان و دیگر موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو حکومت کی طرف سے گذشتہ سال لاک ڈاون کے دوران تاجربرادری کو کوئی ریلیف نہیں ملا بلکہ انہیں الٹا بھاری جرمانوں پر تنگ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن کے تاجر برادری کے حقوق کے لئے ہر حد تک جاوٗں گا ماضی میں تاجربرادری کے حقوق کے حصول کے لئے جیل کاٹ چکا ہوں اور انشاء اللہ ائندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔بریکوٹ بازار کے صدر معراج الدین تنہا نے ملاکنڈ ڈویژن کے تاجر برادری کو یقین دھانی کراتے ہوئے کہاکہ بریکوٹ بازار کے تاجر برادری متفق ہیں اور انشاء اللہ بریکوٹ بازار کے تاجر برداری ہر حل میں اپنے قائدین کے ساتھ شانہ بشانہ ہوں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں