0

انسداد پولیو مہم تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادمحمد مغیث ثنا ء اللہ نے والدین سے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم  کے دورا ن اپنے 05 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے منڈیاں کے دورہ کے موقع پرانسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیمز کا جائزہ لینے  کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئیے کیا۔محمدمغیث ثناء اللہ نے منڈیاں کا دورہ کیا اور ٹیمز کی کارکردگی اور مارکنگ کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر-02 منڈیاں کا دورہ بھی کیااور کلاسوں میں ایس او پیز کے حوالے سے طلبہ کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں