0

شانگلہ عوام کو مقررہ نرخوں پراشیاء کی فراہمی کیلئے محکمہ خوراک کے چھاپے

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ عوام کو مقررہ نرخوں پراشیاء کی فراہمی کیلئے محکمہ خوراک کے چھاپے، درجنوں دوکانداروں پر بھاری جرمانے عائد، مہنگے داموں اور اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔محکمہ خوراک شانگلہ کی وارننگ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شانگلہ کے خصوصی ہدایات پر اے ایف سی ارسلان شوکت کی نگرانی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں عوام کو معیاری اشیاء اور مقرر شدہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کیلئے مختلف بازاروں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے محکمہ خوراک کی ٹیموں نے مختلف بازاروں پر چھاپوں کے دوران مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے درجنوں دوکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کرکے ہزاروں روپوں کے جرمانے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے ہیں جبکہ مختلف اشیاء کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری کو ارسال کر دیئے گئے ہیں، جن کی رپورٹس آنے پر مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی، دندئی اور تحصیل چکیسر کے مختلف بازاروں میں فوڈ انسپکٹر عبید راشد خان نے چھاپوں کے دوران متعدد گراں فروشوں پر بھاری جرمانے عائد کیئے اس موقع پر ڈی ایف سی شانگلہ نے کہا کہ غفلت کے مرتکب دوکانداروں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور اس معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں