0

صحت کارڈ پلس پر 5 ماہ میں 1 لاکھ مریضوں کا علاج ہوا، تیمور جھگڑا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ صحت کارڈ پلس کامیابی سے جاری ہے جس میں صوبے کی تمام آبادی کو سالانہ 10 لاکھ تک مفت صحت سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ گزشتہ 5 ماہ کے دوران خیبرپختونخوا کے 1 لاکھ سے زائد شہری اس پروگرام سے مستفید ہوئے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اس امر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کے یکم نومبر کو ملاکنڈ ڈویژن سے آغاز کے بعد اب تک 5 ماہ کے دوران صوبے کے 1 لاکھ 982 شہریوں نے مفت علاج معالجہ کرایا۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ صحت کارڈ پلس ملک بھر میں 5 سو کے قریب ہسپتال مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماہ 35 ہزار مریض صحت کارڈ پلس پر ان ہسپتالوں سے مفت علاج کرا رہے ہیں۔ تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ صحت سہولت پروگرام کے گزشتہ فیز میں ماہانہ بنیادوں پر 7 ہزار مریض مستفید ہو رہے تھے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں