0

ہنگو، ٹل میں یوم والدین کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) مسلم ماڈل سکول اینڈ کالج ٹل میں یوم والدین کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی  ٹل سکاوٹس کے میجر معین،ڈی ایس پی ٹل سرکل سعادت خان اور، ایس ایچ او ٹل آصف حیات اورکزئی تھے، تقریب میں علاقہ مشران، سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی، تقریب میں بچوں نے طرح طرح کے ملی نغمے اور ترانے پیش کئے اور ساتھ ساتھ مختلف قسم خاکے بھی پیش کئے گئے، تقریب کے اختتام پرٹل سکاوٹس کے میجر معین، ڈی ایس پی ٹل سرکل سعادت خان اور، ایس ایچ او ٹل آصف حیات اورکزئی نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں