0

۔10 ارب درخت لگانے کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) برطانوی اخبار میں وزیراعظم عمران خان نے مضمون میں لکھا ہے کہ ہم 10 ارب درخت لگانے کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں، پاکستان کاربن کا ایک فیصد سے بھی کم اخراج کرتا ہے، حکومت نے 2023 تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے دی ٹائمز میں لکھے ہوئے اپنے مضمون میں کہا کہ عالمی سطح پر تبدیل ہونے والی آب و ہوا میں پاکستان کا حصہ زیادہ نہیں، پاکستان عالمی کاربن کے اخراج کا ایک فیصد سے بھی کم اخراج کرتا ہے، ہم اپنی بڑھتی ہوئی معیشت کو سبز، کم کاربن والا صاف ماحول بنا کر عالمی حل کا حصہ بننے کے لئے پرعزم ہیں، میری حکومت کا ہدف ہے کہ 2030 تک60 فیصد ہماری توانائی کاربن فری ہوجائے۔مضمون میں کہا گیا کہ کاربن جذب کرنے والے ایک لاکھ ہیکٹر جنگلات کی بحالی کا ہمارا ہدف ہے، ہمارے گرین پروگرام میں 2023 تک محفوظ علاقوں کی کوریج کو 15 فیصد اراضی اور 10 فیصد سمندری رقبے تک بڑھایا جانا شامل ہے، کووڈ 19 وبا کے دوران ہم نے 7300 مربع کلومیٹر اراضی پر محیط 15 نئے قومی پارکس کا اعلان کیا، ہماری 30 فیصد ٹرانسپورٹ الیکٹرک ذرائع پر منتقل ہوگی، 2030تک ہم انرجی مکس کا 60فیصد کاربن سے پاک بنائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں