0

وفاق حکومت کو کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے 10 لاکھ کورونا ویکسین درآمد کرنے کے کیس میں وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں 10 لاکھ کورونا ویکسین درآمد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ نجی کمپنی کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ کورونا ویکسین کنسائمنٹس ریلیز کرنے کی ہدایت دی جائے، دھوکہ دے کر ویکسین منگوالی، اب فروخت کرنے نہیں دے رہے۔عدالت نے ڈریپ کے وکیل سے استفسار کیا اگر قیمت مقرر نہیں کی تو پھر ویکسین درآمد کیسے ہوگئی؟ بتائیں، حکومت نے ویکسین کی قیمت کیوں مقرر نہیں کی؟ دنیا میں ویکسین لگ رہی ہے، آپ کہاں رہ رہے ہیں؟ نہ قیمت مقرر کر رہے ہیں نہ ویکسین آنے دے رہے ہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں