0

اسلام آباد میں 10 سال تک کے 5792 بچے کورونا کا شکار

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کی تیسری لہر میں اب تک نومولود سے لے کر 10 سال تک کے 5792 بچوں میں وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔ اسلام آباد میں کورونا وبا سے ہر عمر کے افراد بلا تشخیص متاثر ہورہے ہیں تاہم 31 سے 45 سال کی عمر کے افراد سب سے زیادہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے، زیادہ کورونا متاثرین میں 21 سے 30 سال کے افراد دوسرے اور 46سے 60سال کے افراد تیسرے نمبر پر ہیں۔ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر ضعیم ضیا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 58 ہزار 577افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جن میں سے 47ہزار 649 افراد صحتیاب ہوچکے جبکہ 572 جان کی بازی ہار گئے، وفاقی دارالحکومت میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 9 ہزار 677ہے۔سرکاری رپورٹ کے مطابق پیدائش سے 10 سال تک کے 5792 بچے کورونا سے متاثر ہوئے، 11سے 20 سال تک کے 5391 نوجوان، 21سے 30سال تک کے 11860جبکہ 31سے 45سال تک کے 16 ہزار 607 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں 46 سے 60 سال تک کے 11203 جبکہ 81 سال سے اوپر کے 503 افراد اس وبا کا شکار ہوئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں