0

بنوں، تنگی ڈیم کا منصوبہ مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعلان کردیا

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) غورویوالہ کے قبیلے نے کرم تنگی ڈیم کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے کرم تنگی ڈیم کا منصوبہ مکمل طور پرمسترد کرنے کا اعلان کردیا اُنہوں نے کہاکہ پیر سید قیصر عباس شاہ نے کرم تنگی ڈیم کے خلاف جو تحریک شروع کی ہے ہم اس کی بھرپور حمایت اور جانی ومالی تعاؤن کا اعلان کرتے ہیں اس بارے میں علاقہ غوریوالہ کے حاجی گاؤں میں آگاہی پروگرام منعقد ہوا اس موقع پربچاؤ تحریک کے بانی و محکمہ آبپاشی کے سابق ٹیکنیکل ڈائریکٹر سید قیصر عباس شاہ نے مشران کو کرم تنگی ڈیم کے نقصانات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اس دوران حاجی نور افضل خان,حاجی شیرداؤ ل خان,تاج مالی خان,ممتاز خان,ماسٹر ابراہیم خان,نصیب اللہ خان,محمد نذیر خان,رخ نیاز خان,گل رحمن,ولی زمان ودیگر نے سید قیصر عباس شاہ کی باتیں سن کر ان کی باتوں کی تائید کی اور کہاکہ کرم تنگی ڈیم کی مخالفت میں ہم آپ کے ساتھ ہیں کرم تنگی ڈیم کا منصوبہ زراعت کیلئے نقصان دہ ہوگا جس کی وجہ سے پانی کی ترسیل میں کمی واقع ہوگی اور ہماری زرعی زمینیں بنجر ہوجائیں گی اور لاکھوں باشندے جو زراعت سے وابستہ ہیں وہ بے روزگار ہوجائیں گے اسی طرح سٹون کرشنگ اور بھٹہ خشت کا نظام بھی در برہم ہوجائے گا اُنہوں نے کہاکہ ہم اپنے حقوق پر کسی کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے اپنے حقوق چھین کر لیں گے لہٰذا کرم تنگی ڈیم کا منصوبہ منسوخ کرکے عوام کو اعتماد میں لیا جائے اور عوام کو اس کے بدلے میں مراعات یا سبسڈی دے بصورت دیگر آگاہی تحریک چلتی رہے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں