0

ریسکیو 1122 ضلع خیبر کا ایمرجنسی کار کردگی رپورٹ

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) گزشتہ ماہ ریسکیو1122 ضلع خیبر نے جمرود،باڑہ، لنڈیکوتل اور ملاگوری میں مختلف حادثات میں عوام الناس کو بروقت سہولیات فراہمی یقینی بنائی جس میں ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک محفوظ طریقے سے مریضوں کی منتقلی شاملِ ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین کے مطابق ریسکیو 1122ضلع خیبر نے مختلف حادثات پر رسپانس کیا ہے جس میں میڈیکل کے82،آگ لگنے کے07،روڈ ٹریفک حادثات42،لڑائی جھگڑے 12،اور دیگر 25 حادثات کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں سے منتقلی کے 180واقعات میں کل 348  ایمرجنسز پر بروقت خدمات وسہولیات فراہم کی ہیں ریسکیو خیبر کنٹرول روم کو 5075 کالز موصول ہوئیں ہیں جن میں 4907 معلوماتی اور غیر ضروری کالز پر مشتمل ہیں،ڈی ای او ملک اشفاق حسین نے کہا کے عوام کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور ریسکیو 1122 عملے کے ساتھ تعاون کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں