0

نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہیں، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے محکمہ کھیل وسیاحت کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے بنائی گئی بسوں کا افتتاح کردیا۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے خصوصی کھلاڑی  سے باقاعدہ افتتاح کروایا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ سپورٹس فار آل ویژن کے تحت خصوصی افراد کیلئے گراؤنڈ تک رسائی ممکن بنانے کیلئے یہ اقدام اٹھایاہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کھیل و سیاحت نے ڈاکٹر سپورٹس سٹرٹیجی کے تحت خصوصی افراد کیلئے بسیں تیار کی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیراعلیٰ کے ویژن سپورٹس فار آل کے تحت خصوصی افراد کیلئے محکمہ کھیل و سیاحت کا بڑا اقدام اٹھایاہے۔اس حوالے سے سیکرٹری محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے کہا کہ خصوصی کھلاڑیوں کیلئے دو بسیں تیار کی ہیں جس سے یہ باآسانی کھیلوں کے گراؤنڈ تک پہنچ سکیں گے۔خصوصی کھلاڑیوں کو پہلے مقابلوں میں شرکت کیلئے ایک شہر سے شہر جانے میں بہت مشکلات تھیں اس سے اب وہ مشکل ختم ہو گی۔ڈاکٹر سپورٹس سٹرٹیجی کے تحت سپورٹس مین کی سہولیات کو پورا کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں